ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا تعلقہ کے انموڈ چک پوسٹ پر غیر قانونی شراب ضبط : ایک گرفتار

جوئیڈا تعلقہ کے انموڈ چک پوسٹ پر غیر قانونی شراب ضبط : ایک گرفتار

Wed, 07 Apr 2021 19:23:55    S.O. News Service

جوئیڈا:7؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)جوئیڈا تعلقہ کے انموڈ ایکسائز چک پوسٹ پر مصدقہ خبر پر گوا سے کرناٹک کو سپلائی کی جارہی 1400لیٹر غیر قانونی شراب اور سواری کو ایکسائز عملہ نے ضبط کرلیا۔واردات بدھ کو پیش آئی۔

ضبط شدہ شراب اور سواری کی لاگت اندازاً 25.91لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع ایکسائز محکمہ کی ڈپوٹی کمشنر ونجاکشی اور کاروار کے ڈی وائی ایس پی سی ایس پاٹل کی رہنمائی میں ایکسائز عملے نے کارروائی کرتے ہوئے شراب اور سواری کو اپنی تحویل میں لیاہے۔ ملزم کی شناخت ہبلی کے محمد عزیز عبدالرشید ملا  کی حیثییت سے کی  گئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنےکے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: